اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ الجزیرہ نے صیہونی فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی حکومت حزب اللہ کے ساتھ فوجی محاذ آرائی کی خواہاں نہیں ہے کیونکہ اس کی ترجیح شام میں ایران کی فوجی تعیناتی کو روکنا ہے۔
الجزیرہ کو بتاتے ہوئے صہیونی فوجی ذرائع نے مزید کہا: "ہم حزب اللہ یا لبنانی حکومت کو کسی قسم کی چوٹ پہنچانے کا ارادہ نہیں رکھتے ہیں۔"
انہوں نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ مقبوضہ فلسطین اور لبنان کے مابین سرحد پر فوجی الرٹ جاری ہے مزید کہا: "ہم حزب اللہ کے کسی بھی حملے کا زور سے جواب دیں گے اور لبنانے بنیادی ڈھانچے ہمارے نشانے پر ہوں گے۔"
خیال رہے کہ شام پر صہیونی ریاست کے حالیہ حملے میں ، "علی محسن" نامی حزب اللہ کا سپاہی شہید ہو گیا تھا ، شہادت کا اعلان کرتے ہوئے حزب اللہ نے صیہونیوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا تھا کہ حزب اللہ انتقام کا ارادہ کرسکتی ہے۔
گذشتہ ہفتے صیہونی حکومت نے لبنانی سرحد پر فائرنگ کر کے حزب اللہ کی کارروائیوں کو ناکام بنانے کا دعوی کیا تھا۔ لیکن حزب اللہ نے ایک گھنٹہ بعد ایک بیان میں کہا ، "دشمن میڈیا نے مقبوضہ فلسطین میں لبنانی سرزمین سے دراندازی کے آپریشن کو بے اثر کرنے کے بارے میں جو دعوی کیا ہے وہ سب جھوٹ ہے۔"
..............
242